اسلام آباد

میں وفاقی حکومت کی چوری پکڑ چکا ہوں،فیصل واوڈا کی قومی اسمبلی اجلاس میں زبان پھسل گئی

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی زبان پھسل گئی اور غلطی سے اپنی ہی حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی اظہار خیال کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور اپنی ہی حکومت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ڈھول ،ڈیسک اور ملک کا طبلہ بجارہی ہے ،18 ویں ترمیم کے باعث میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہے،میں اپنے صوبے کی مدد کرنا چاہتا ہوں ،میں نہ صرف کراچی،سندھ بلکہ پورے ملک کی مدد کرنا چاہتاہوں۔

فیصل واوڈا کہناتھا کہ وفاقی حکومت ڈھول ،ڈیسک اور ملک کا طبلہ بجانے میں سب سے آگے ہیں میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں وفاقی حکومت کی چوری پکڑ چکا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close