اسلام آباد

وفاقی وزرا، سیکریٹریز سمیت دیگر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون علاج پر پابندی عائد

اسلام آباد: وزیراعظم نے حکومتی عہدیداران اور سیکریٹریز سمیت سینئر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور تمام وفاقی مشیران و معاونین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پرپابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام سمیت کسی محکمے یا اتھارٹی کے سربراہ بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close