اسلام آباد

این آر او کیس، سپریم کورٹ کا مشرف، زرداری ، ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیلات سر بمہر رکھنے کا فیصلہ

این آر او کیس میں سپریم کورٹ نے پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیلات سر بمہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جب تک کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جائیں گی اور انہیں سربمہر رکھا جائے گا۔

کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ 1997 میں زرداری کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر تمام کیسز اخباری خبروں پر بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو بھی گواہان پیش ہوں گے انہیں سنیں گے ضرور لیکن فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
وکلا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ پہلے بھی ایک فیصلہ دے چکی ہے جس میں این آر او کو کالعدم قرار دیا جاچکا ہے اس لیے اس کیس کو دوبارہ نہ کھولا جائے۔ عدالت نے وکلا کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاق اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close