اسلام آباد

دبئی سمیت دیگر ممالک میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتہ چلا لیا گیا،اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی پیداواربڑھانے پرتوجہ دے رہی ہے،صنعتکاروں کے مسائل اورتجاویزاہم ہیں،معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دبئی میں 4 ہزارپاکستانیوں کے اثاثوں کامعلوم ہواہے جبکہ دیگرممالک میں 97 ہزارپاکستانیوں کی پراپرٹیزکاپتہ چلا ہے،اسد عمرکا کہناتھا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرایک دوروزمیں پاکستان آجائیں گے،1300 ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں،ٹیکس مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں بن رہی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سنجیدہ معاملہ ہے،ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشتگردی میں استعمال ہوتی ہے،ہنڈی حوالے کے ذریعے پاکستان میں ہونےوالی کرپشن کی رقم بھیجی گئی،ان کا کہناتھا کہ ہنڈی اوردیگررقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی،جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کاامکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سبسڈیزدینا مسئلے کاحل نہیں،بجٹ ٹارگٹ کونہیں ٹیکس مشینری کوٹھیک کرناہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close