اسلام آباد

اوقاف اراضی فروخت کیس ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

سپریم کور ٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکپتن دربار کے اطراف دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں طلب کر لیا ۔کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں 1985کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا تھا ،سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں نواز شریف کا جواب مسترد کردیا ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سمری پر نواز شریف نے دستخط کیے ؟نواز شریف کے وکیل نے جواب دیا کے ریکارڈ پر نواز شریف نے دستخط نہیں کیے ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف 3بار ملک کے وزیراعظم رہے ہیں ،آپ انکار کر کے نواز شریف کا سیاسی کیر ئیر تباہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کی زمین دوسرے لوگوں کو بیچ دی گئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close