اسلام آباد

چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے اور اس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سےخطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے،اس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، چین کا پاکستان پر بھرپور اعتماد کبھی نہیں بھولیں گےawr خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے تاریخ کا نیا باب شروع ہوا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے امید کی کرن ہے، یہ منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے اور یہ خطے کا مستقبل تبدیل کردے گا، اقتصادی راہداری کے اثرات وسیع اور مستقل ہیں، اس سے پاکستان کی ترقی تیز ترین ہوگی، سی پیک منصوبے میں 10ارب ڈالر صرف سڑکوں کا جال بچھانے جب کہ توانائی کےشعبےمیں35ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، توانائی کے بیشتر منصوبے2018میں مکمل ہوجائیں گے۔ پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آگیا ہے اور دنیا سےتجارت کرناچاہتا ہے، پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سلامتی کی صورتحال بہت بہترہوئی ہے، ملک میں جاری منصوبوں سے نیا دور آئے گا اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔ چین پاکستان میں ایکسپریس وےکی تعمیرمیں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے، ایکسپریس وے نیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close