اسلام آباد

چیف جسٹس ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کیلئے ایک ہفتے کے نجی دورے پر آج برطانیہ پہنچیں گے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر آج برطانیہ پہنچیں گے، جہاں وہ لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان بدھ (21 نومبر)کو لنکن اِن میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔جمعرات (22 نومبر) کو وہ بیٹر فار پالیسی ڈائیمنشن کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیے میں شریک ہوں گے۔جمعہ 23 نومبر کو چیف جسٹس مانچسٹر میں فنڈریزنگ ڈنر میں شریک ہوں گے۔

مانچسٹرمیں فنڈریزنگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے منعقد کرائی جارہی ہے۔ڈیم کی تعمیرکےلئے نجی ٹی وی چینل پر جمعہ کو مانچسٹر ہی سے لائیو ٹیلیتھون بھی منعقد کی جائےگی۔

عمران خان لوورز یوکے اینڈ یورپ کے مطابق ان کی جانب سے فنڈریزنگ کی ایک تقریب 25 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔26 نومبر کو چیف جسٹس ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت بھی فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close