اسلام آباد

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کو بڑھا دیتی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اور موثر ہے، پاکستان میں میڈیا کو ترقی یافتہ ممالک کی طرح آزادی حاصل ہے، ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ معلومات تنازعات کو بڑھا دیتی ہے، میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 3 کے بجائے ایک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں۔ ہم نے پیمرا کو ختم کرکے تمام میڈیا کے شعبوں کیلئے ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مقابلے کی دنیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور ڈراموں کو بہتر کرنا ہے، ہم پاکستان میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور دیگر کو ضم کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ ہماری میڈیا پالیسی دور جدید سے ہم آہنگ ہو۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو مالکان کے بزنس ماڈل سے خطرہ ہے۔ ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے اسی لیے نجی میڈیا کو اپنے بزنس ماڈل تیار کرنے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی خبر لوگوں کو گمراہ نہیں کرے۔ اس کے علاوہ اب تمام شعبہ ابلاغ عامہ کو بھی مستقبل کے بارے میں پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔ چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ ماضی میں 12 ارب کے بجٹ کو 35 ارب تک لے جایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رفتار کے باعث دس سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہو گی۔ آج کا میڈیا آنے والے دس سالوں میں قدرے مختلف ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close