اسلام آباد

نئے اسگل شدہ فونز 31 دسمبر سے بند کردیئے جائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈھائی ارب کےموبائل فونز غیرقانونی طریقے سے آرہے ہیں، 31 دسمبرکے بعد نئے اسگل شدہ فونز بند کردیئے جائینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی ارب کے موبائل فونز قانونی طریقہ کار سے نہیں آرہے ہیں، کابینہ نےاس کے خلاف اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیاہے کہ 31 دسمبرکے بعد نئے اسگل شدہ فونز بند کردیئے جائینگے تاہم زیر استعمال فون پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ ڈھائی ارب کے فون اسمگل ہوکر آتے ہیں، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے تحت غیرقانونی موبائل کو روکاجائے گا ساتھ ہی استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پربھی پابندی لگائی جا سکتی ہے ، ملک میں مقامی طور پر بننے والے موبائل فونزکی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔

کراچی میں چینی کونسل خانے پر حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگرداپنے مقاصد میں ناکام رہے، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے فون پر چینی ہم منصب کو اعتماد میں لیا ہے ، چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کا ہرممکن ساتھ دینے کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔

پاک چین تعلقات کو کئی حکومتیں ہضم نہیں کرپا رہیں، امکان تھا کوئی اس طرح کا واقعہ پیش آئے تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد ناکام ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سکھ برادری کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہیں کرتارپور بارڈ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے، وزیراعظم 28عمران خان 28 نومبر کو سرحد کھولنے کے لیے کرتارپور جارہے ہیں ۔

بھارت سے تعلقات کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکیلئے مثبت پیشرفت ضروری ہے کیونکہ غربت سےلڑائی کیلئےتعلقات بہترہونےچاہئیں ، ہندوستان ایک قدم لیتاہے تو پاکستان 2قدم لیتا ہے ، بھارتی صحافیوں کو اس مقصد کیلئے ویزے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close