Featuredاسلام آباد

کرتارپور راہداری کھولنے کا معاملہ: وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ ارمیندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے ہرسیمرات کور بادل اور ایچ ایس پوری شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھارتی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ راہداری کھولنے پر پاکستان اور بھارت کا اتفاق ہے تاہم بارڈر کب کھولا جائے گا، اس بات کا فیصلہ دونوں ممالک بات چیت میں طے کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close