اسلام آباد

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والا کوئی بھی شخص لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں تھا، حامد میر

اسلام آباد: سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی قونصل خانے میں حملہ کرنے والا کوئی بھی شخص لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں تھا ،اس سے قبل میڈ یا کے بعض حلقوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حملہ آوروں میں لاپتہ افراد بھی شامل ہیں۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے کسی ایک کا نام بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں تھا افسوس کے کچھ لوگوں نے جھوٹ بول کر اپنا ہی مذاق اڑایا @ImranKhanPTI نے بی این پی کے ساتھ تحریری وعدہ کیا تھا کہ وہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریں گے ،وعدہ پورا کرو۔

واضح رہے کہ کل میڈ یا پر خبریں نشر ہوئی تھیں کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گرد مبینہ طور پر بلوچستان سے لاپتہ ہو جانے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق یہ بات دفاعی امور کے تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے بتائی جبکہ اس کی تصدیق کراچی میں ڈی ڈبلیو کے نمائندے نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close