اسلام آباد

100 روزہ ایجنڈا کسی اور جماعت نے مسلط نہیں کیا تھا، یہ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ تھا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر 100 روزہ ایجنڈا کسی اور جماعت نے مسلط نہیں کیا تھا، یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما نے کہا کہ سیاست میں یوٹرن کا مطلب ہے اپنی پالیسی سے مکمل انکار کر لینا، یہ نااہل سیاستدان کی نشانی ہوتی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا پی ٹی آئی کے 100 روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ ہر فیصلے میں کمزور ثابت ہوئے ہیں، ان کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا معاملہ ہو یا کوئی اور اہم موقع، فیصلے کرتے ہوئے جو حقائق ہوں قوم کے سامنے رکھیں، ہر بات کو خفیہ رکھنا حیران کن ہے، حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکمرانوں سے 100 دن کے پلان کا مطالبہ کسی نے نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے خود یہ پلان پیش کر کے عوام کی امیدیں بڑھائی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 دن پورے گئے لیکن حکومت نے بے روزگاری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے اقدام اٹھائے گئے ہیں، حکومت نے گزشتہ سارے وقت میں صرف کرپشن کا رونا رویا ہے مگر بدقسمتی سے اس معاملے میں بھی شفاف طریقے سے احتساب کرنے کے بجائے انتقامی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close