اسلام آباد

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

علی الصبح پشاور اور مردان میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، افسران کو علاقوں میں گشت کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ داخلی اورخارجی راستوں پرسخت چیکنگ کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اہم عمارات، مارکیٹس، تعلیمی اداروں، میڈیا ہاؤسز اور دیگر پبلک مقامات پر بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

دوسری جانب سہالہ بازار اور پٹھان کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ایس ایس پی ساجد کیان کے مطابق آپریشن کے دوران پینتیس مکانات اور گھروں کو سرچ کرکے گرفتاریاں کی گئیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close