اسلام آباد

ملک میں بھرپور طریقے سے آبادی کنٹرول آگاہی مہم چلائی جائے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں بھرپور طریقے سے آبادی کنٹرول آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ میں ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کونسل کے حکم پر صوبوں نے آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورسز بنا دی ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بھرپور طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے، 5 دسمبر کو سپریم کورٹ کے تحت آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق سمپوزیم ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close