Featuredاسلام آباد

اس ملک سے بدمعاشی ختم ہونی چاہیئے، چیف جسٹس کا گلگت بلتستان کے 2 وزیروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایئر پورٹ پر پی آئی اے افسر سے بدتمیزی کرنے والے وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایئر پورٹ پر پی آئی اے افسر سے بدتمیزی کیس کی سماعت کی ،آئی جی اسلام آباد پولیس عدالت میں پیش ہو گئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جب سے آپ آئی جی بنے ہیں عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے ،اپنا تکبر اورغرور گھر چھوڑ کر آیا کریں یہ عدالت ہے ،چیف جستس پاکستان نے کہا کہ ایئر پورٹ پر بدتمیزی ہوئی اس پر آپ نے کیا ایکشن لیا،آئی جی نے کہا کہ یہ ہماری حدود نہیں پنجاب کی حدود میں ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل،وزیر کی ایئر پورٹ پر بدتمیزی کی وڈیو کمرہ عدالت میں چلائی گئی۔

چیف جسٹس نے وزیر سیاحت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصاحب کیا آپ بدمعاش ہیں،آپ کو دھکے دیتے ہوئے شرم نہیں آئی،فداحسین نے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہوں عدالت معاف کرے ،چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی معافی نہیںفوری پرچہ درج کیا جائے،دوسرے وزیرکےخلاف بھی مقدمہ درج کریں۔ اس ملک میں بدمعاشی ختم ہونی چاہئے۔

عدالت اس معاملے کو ازخودنوٹس کے طور پر سنے گی ،چیف جسٹس نے کہا کہ پنجا ب حکومت وزیر موصوف کیخلاف کےخلاف پرچہ درج کرے ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرائیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اس معاملے کو دیکھیں،فدا حسین نے کہا کہ شرمندگی کا اظہار کریں جن کو دھکا دیا ان سے معافی مانگیں ،فدا حسین نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں غلطی انسان سے ہوجاتی ہے ،یہ محص آدھے گھنٹے کا قصہ تھا،صبح سے انتظار کر رہا تھا۔عدالت نے وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close