Featuredاسلام آباد

وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے پر صبح سے بہت سی کالز آئیں، جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں وہ فکر نہ کریں، موجودہ مشکل عارضی ہے، ہم وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایک پورا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگ رہا ہے جو پاکستان میں مکمل کارسازی کا پہلا منصوبہ ہے، اس جوائنٹ وینچر سے 45 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں ملیں گی اور منصوبے سے 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا مطالبہ کیا، ہم پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہو تاکہ لوگ ہنرمند ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے، بیرون ملک لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، یہاں بننے والی گاڑیاں اگر ایکسپورٹ ہوئیں تو مزید ڈالرز آئیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، ہم منی لانڈرنگ ، ہنڈی اور حوالہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارا روپیہ جلد مضبوط ہوگا اور ہمیں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close