اسلام آباد

روپے کی قیمت میں اچانک اس قدر کمی کیوں ہوگئی ؟ وزیراعظم عمران خان نے حیران کن انکشاف کر دیا

ینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اینکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کئی سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ حامد میرنے بتایا کہ میں نے عمران خان سے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق سوال کیا تو وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا ۔
حامد میر کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواتھا تو مجھے معلوم نہیں تھا اور مجھے بھی ٹی وی کے ذریعے پتا چلا اور گزشتہ روز بھی جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو مجھے ٹی وی کے ذریعے ہی معلوم ہوا ۔ عمران خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ یہ بنی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈی اولیوایشن کی تھی (یعنی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر میں اضافہ )، سٹیٹ بینک خود مختار ادار ہ ہے اور وہ یہ کام خود ہی کرتاہے جبکہ انہوں نے ہم سے نہیں پوچھاتھا ۔

حامد میر نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ اس ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور آپ کا وزیر خزانہ ہے اس لیے جواب دہے تو آپ ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم طریقہ کار بنانے جارہے ہیں تاکہ سٹیٹ بینک حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کوئی اقدام نہ کر ے اور پچھلے سو دن میں بھی سٹیٹ بینک نے اپنے طور پر ہی روپے کی قدر میں کمی کی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close