اسلام آباد

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو دیدیئے

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کردیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے نیب کی درخواست پر خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کردیے۔

عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کیا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی، خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی بجلی قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close