Featuredاسلام آباد

کفایت شعاری نظرانداز؛ وزراء کی رہائشگاہوں کی تزئین وآرائش کیلیے کروڑوں کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری کے دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب وفاقی وزرا کی رہائش گاہوں کا بجٹ 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر ساڑھے 5 کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری مہم شد ومد سے جاری ہے، سرکاری وزارتوں اوراداروں کی گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور یہاں تک کہ وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں تک نیلام کی گئیں ، دوسری جانب وزراء کے بنگلوں کی تزئین وآرائش کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات کے مطابق محکمے کے پاس وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کے لئے 12 کروڑکا محدود بجٹ ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع منسٹرز انکلیو کے لیے 15 لاکھ روپے مختص ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی نے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر کہا ہے کہ  منسٹرانکلیو کی ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کیلئے 5 کروڑ57 لاکھ روپے کے اضافی فنڈ فراہم کیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close