اسلام آباد

پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان منی لانڈرنگ اور  اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس دوران پاک، برطانیہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر تبادلہ خیال اور معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک مذاکرات کا چوتھا دور2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاک برطانیہ وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی شعبوں، منظم جرائم، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close