Featuredاسلام آباد

اسرائیل سے تعلقات بحال کئے جائیں، جوزف فرانسس کی پریس کانفرنس

اسلام آباد: اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے پاکستان میں اسرائیلی لابی سرگرم ہے، اسی سلسلے میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اسرائیل جانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے بنیاد ی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے حقو ق کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتے۔ مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں بھیجنا حقیقت کی منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو، سکھ اور مسلمان اپنے مہذبوں کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے دوسرے ممالک آسانی سے جاتے ہیں جبکہ ہمیں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے لئے اسرائیل جانے پر قانونی پابندی یے۔ ہمیں بھی اسرائیل جانے کی اجازت دی جائے جہاں پر ہمارے مقدس مقامات موجود ہیں۔ ہم فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے ظلم کی ہمیشہ مذمت کرتے آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایم جوزف فرانسس اور اقبال کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری نے وطن عزیز کے قیام سے لے کر آج تک ہمیشہ تعلیم، صحت، دفاع، سماجی اور دیگر شعبوں میں قابل قدر تاریخی خدمات سرانجام د ی ہیں، گو کہ مسیحی قوم گزشتہ 71 سال سے بیشمار معاشرتی، معاشی اور مذہبی استحصال ور محرومی ومحکومی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود ہم نے ملکی استحکام، وقار، ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی قوم نے محب وطن اورپرامن شہری ہوتے ہوئے وطن عزیز کے لئے ہرآزمائش کے موقع پر اپنا قومی ومذہبی فرض نبھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملکی آئین اور قومی سلامتی کے ساتھ ہیں مگر مذہبی طور پر مسیحی قوم کے بہت سارے مقدس مقامات اسرائیل میں واقع ہیں چنانچہ مسیحیوں کو اسرائیل میں جانے کی اجازت ملنی چاہیے، لہذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کئے جائیں۔  

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close