Featuredاسلام آباد

ایف سی پر حملہ: پاکستان کا احتجاج، ایرانی سفیر طلب

اسلام آباد: ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاک-ایران سرحد کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پیٹرولنگ ٹیم کی گاڑی پر حملے پر احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کے لیے ایرانی سفیر کو افسوسناک سانحے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت سے حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز واکائی خطے میں فرنٹیئر کور کے وفد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردوں نے خفیہ اطلاعات پر تربت میں بلیدہ کے قریب واکائی کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم سے نشانہ بنایا تھا۔

حملے میں دیگر 14 فوجی زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس حملے سے ایک روز قبل پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے اور تیل کی مصنوعات، منشیات، اسلحہ اور انسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت بھی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close