اسلام آباد

فیصل رضا عابدی پر توہین عدلیہ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے بتایا کہ ملزم پر اعلی عدلیہ کیخلاف توہین آمیز زبان کے استعمال کا مقدمہ ہے جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہے
انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی جبکہ جس متنازع ویب ٹی وی پروگرام میں انہوں نے وہ گفتگو کی تھی اس کی اینکر پرسن کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فیصل رضا عابدی کے خلاف گواہوں کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز پروگرام کرنے پر فیصل رضاعابدی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں دو مقدمات درج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close