اسلام آباد

خواتین کوکابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے خواتین کوکابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا توایم کیوایم کی جانب سے خواتین کو کابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی فرد کی شمولیت اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پرہوتی ہے جنس کی بنیاد پرنہیں، اس لئے بل کو قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی بھجوایا جائے جہاں غور کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا جائے۔ اسپیکر نے وفاقی وزیر کی تجویز پر بل کمیٹی کو بھجوادیا۔بعد ازاں اسپیکر نے پیدائش، اموات اورازدواج رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی قائمہ کمیٹی نے سپرد کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close