اسلام آباد

دعا ہے کہ مذاکرات سے افغان عوام کی تین دہائیوں سے جاری مشکلات ختم ہوں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان ابوظہبی میں مذاکرات میں مدد کی اور دعا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں امن قائم ہو۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا، دعا ہے کہ مذاکرات سے افغان عوام کی تین دہائیوں سے جاری مشکلات ختم ہوں۔

پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں گزشتہ روز افغان امن مذاکرات ہوئے، جس میں طالبان سمیت فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شریک طالبان نمائندے اپنی شوریٰ سے بات کریں گے اور شوریٰ سے بات چیت کے بعد دوبارہ امریکی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمےخلیل زاد سے ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں امریکا اور افغان طالبان کے علاوہ اماراتی اور سعودی حکام بھی حصہ تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close