Featuredاسلام آباد

اللہ آپ کی مدد فرمائے، شہباز شریف کی نواز شریف کیلئے دعا

اسلام آباد: نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد وزراء کالونی میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کے جیل جانے کی صورت میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی، دونوں بھائیوں نے متوقع فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

نواز شریف روانگی سے قبل بھائی شہباز شریف سے گلے ملے اور دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو دعائیں دیں، شہباز شریف بڑے بھائی کو رخصت کرنے گاڑی تک آئے اور دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف جیل گئے تو (ن) لیگ کا مشاورتی بورڈ اہم فیصلے کرے گا، شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی جس میں ان کے صحت اور نئے ٹیسٹس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close