اسلام آباد

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ رقم کر دی، اپنے ذمہ تمام کرمنل کیس نمٹا دیئے

اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تایخ رقم کر دی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ذمے تمام کرمنل کیسز نمٹا دئیے۔ جسٹس آصف کھوسہ سے پچھلے 4 سال میں 11ہزار کیسز کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں آئینی، مجرمانہ، سول، سروس اور آمدنی کے کیسز کو دیکھا۔

واضح رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کئی تاریخی فیصلے سنائے۔ قصور میں قتل ہونے والی بچی زینب کیس میں ملزم عمران علی کو سزا ہوئی تو عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کیس کا فیصلہ سنا یا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کو نااہل قرا ر دینے کی سفارش کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close