More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کا ترکی کے دورے کا فیصلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دو دن کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ترک قیادت سے دونوں ممالک کے تعلقات اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے اور جمعہ کی رات کو پاکستان واپس آئیں گے۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے میں اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوان نے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا سرکاری طور پر یہ ترکی کا پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد ہمراہ ہونگے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے