اسلام آباد

نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سنائے گئے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کے خلاف اپیل جمع کرائی گئی ہے جس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر کو سات سال قید اور اربوں روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا ۔

نواز شریف پرالعزیزیہ ریفرنس میں قید کے علاوہ تقریباََ ایک ارب 50 کروڑ روپے کا جرمانہ اور جائیداد کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا دفاع پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ نوازشریف نے اپنے بیان میں العزیزیہ کی ملکیت اور قطری شہزادے کی خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close