اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردغان کی دعوت پر ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم دو روزہ دورے کے دوران قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

عمران خان انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدر میں ہوں گی۔

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے اس سے قبل وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close