Featuredاسلام آباد

افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔ پاکستان نے افغانستان کا نام ‘ویزا آن ارائیول’ کی فہرست سے نکال دیا۔

ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام فہرست سے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے جبکہ افغان شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزا کے اجرا کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

عصمت اللہ جونیجو کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو اب افغانستان میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے ویزا لے کر آنا ہوگا، جبکہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی ایئرپورٹ پر فارم ‘سی’ کے ذریعے انٹری کی جائے گی، افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او، تھانے کو فراہم کی جائے گی، انہیں رجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا ‘اجازت نامہ’ جاری کیا جائے گا اور قیام پرمٹ کی واپسی پر ‘سفری اجازت نامہ’ جاری کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر امیگریشن نے کہا کہ اس وقت 24ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ کے لیے ‘ویزا آن ارائیول’ کی سہولت دی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close