Featuredاسلام آباد

بلوچستان حکومت گرانے کیلئے جوڑ توڑ ہورہا ہے: حامد میر کا انکشاف

اسلام آباد: تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کوگرانے کیلئے جوڑ توڑ ہورہا ہے، اس کے مرکزی کردار سردار اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان اور کچھ آزاد لوگ ہیں۔

جیونیوز کے پرگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے کافی دنوں سے رابطہ ہے اوران کے علاوہ بھی کچھ سیاسی رہنماﺅں کا آپس میں رابطہ ہے ، اختر مینگل بھی آصف زرداری سے مل چکے ہیں، اس وقت جوڑ توڑ اور رابطے تین چار جگہ چل رہے ہیں، ایک طرف کراچی میں جوڑ توڑ ہورہاہے ، دوسری طرف پنجاب ، تیسری طرف بلوچستان اور چوتھی طرف سینیٹ میں بھی رابطے ہورہے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف میں رابطے ہیں لیکن وہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت گرانا نہیں چاہتے ، ان کی زیادہ توجہ سے اس وقت بلوچستان پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت جوڑ توڑ ہورہاہے ، اس کے مرکزی کردار سردار اخترمینگل ، مولانا فضل الرحمان اور کچھ آزاد لوگ ہیں، یہ تحریک انصاف کے ارکان کو ساتھ ملا کر جام کمال کی حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بنانا چاہ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close