Featuredاسلام آباد

مقامی سرمایہ کار تحریک انصاف کی حکومت میں ایک ”دھیلا“ بھی سرمایہ کاری نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں: حسن نثار کا دعویٰ

اسلام آباد: تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ مقامی سرمایہ کار تحریک انصاف کی حکومت کی میعاد تک ایک ”دھیلا “ بھی سرمایہ کاری نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، تحریک انصاف کے تین اقدام بہت خوبصورت اور بہت خطرناک ہیں جن میں ایک احتساب ، ایک اقتصادیات اور ایک تجاوزات ہے لیکن یہ تینوں پورس کے ہاتھی نہ نکلیں،جمہوریت ایک ڈائن ہے جس نے خوبصورت روپ دھارا ہوا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین اقدام بہت خوبصورت اور بہت خطرناک ہیں جن میں ایک احتساب ، ایک اقتصادیات اور ایک تجاوزات ہے لیکن یہ تینوں پورس کے ہاتھی نہ نکلیں جنہوں نے اپنے ہی لشکر کوروند ڈالا تھا۔انہوں نے کہا کہ مرغی چوری کرنیوالے کو تو مار مار کر اس سے پورا پولٹری فارم چوری کرنے کااقرار کروالیا جاتا ہے لیکن بڑے بڑے چوروں کو کمیٹیوں کی سربراہیاں ملتی ہیں، ان کا میڈیکل چیک اپ ہوتاہے اور جیلوں میں مشقتی دیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا احتساب کاانجام مجھے ٹھیک نہیں لگتا ، کسی کا تعلق ترکی سے ہے یا سعودیہ سے ان سے لوگوں کامال وصول کیا جاناچاہئے، احتساب کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قانون سازی کرنا پڑے گی لیکن قانون بھی ان کے بھائی ، بھتیجے اور ساتھ رہنے والے ہی بنائیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ اس وقت حکومت بیرونی سرمایہ کاری کی بات کررہی ہے لیکن پاکستان کے مقامی سرمایہ کار اس وقت سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ چکے ہیں اوروہ فیصلہ کرچکے ہیں جب تک تحریک انصاف کی حکومت ہے ملک میں ایک دھیلے کی سرمایہ کاری نہیں کرنی ، انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے پاس وقت نہیں ہوتا ،حکومت کا گراف بہت خطرناک حد تک نیچے چلا گیاہے ، لوگوں کی توقعات بہت بڑی ہوئی ہیں ، عمران خان نے 22سال وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کیلئے جدوجہد کی لیکن کوئی 22ماہ نہیں دیگا اور نتیجہ بہت خطرناک نکلے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ایک ڈائن ہے جس نے بہت خوبصورت روپ دھارا ہوا ہے ، یہ جمہوریت عمران خان کے انتظار میں میر ے 22سال کھاگئی ہے اور اب عمران خان آبھی گیا تو کیاہے ؟باقی تو سب چپڑ قناتیے وہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close