اسلام آباد

یہ ہے وہ جذبہ جس سے کام ہوتے ہیں،آپ لوگوں کا کام صرف ایک دوسرے کیخلاف بیان دینا ہے،چیف جسٹس نے شہری کاڈیم فنڈ کیلئے10 لاکھ کا شہری عدالت میں دکھا دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامربھاشااورمہمند ڈیم تعمیرسے متعلق کیس میں شہری کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کا چیک سپریم کورٹ میں دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ جذبہ جس سے کام ہوتے ہیں، آپ لوگوں کاکام صرف ایک دوسرے کیخلاف بیان دیناہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے دیامربھاشااورمہمند ڈیم تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج بھی ایک شخص 10 لاکھ کاچیک دے گیا اور10 لاکھ روپے کاچیک میری جیب میں پڑاہے۔

چیف جسٹس نے شہری کاڈیم کیلئے چیک عدالت میں دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ جذبہ جس سے کام ہوتے ہیں،آپ لوگوں کاکام صرف ایک دوسرے کیخلاف بیان دیناہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close