اسلام آباد

ہم نے کبھی نہیں کہافنڈزسے ڈیم بن جائےگالیکن مہم بن گئی ،چیف جسٹس کے دیامربھاشا،مہمند ڈیم تعمیرسے متعلق کیس میں ریمارکس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامربھاشااورمہمند ڈیم تعمیرسے متعلق کیس ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت نے کبھی سوچاڈیم کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ہم نے کبھی نہیں کہافنڈزسے ڈیم بن جائےگالیکن مہم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے دیامربھاشااورمہمند ڈیم تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ دونوں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق ٹائم لائن موجودہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ واپڈاہم سے کوئی رابطہ نہیں کررہا،واپڈاسمجھتاہے آزادی مل گئی،مرضی کے مطابق کام کرےگا،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم تعمیر کی نگرانی سپریم کورٹ کررہا ہے،وزارت آبی وسائل نہیں،عدالتی نگرانی میں ڈیم بنے گا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کب افتتاح اورکب کام شروع کرناہے؟اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک ڈیم 2027 میں بنے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم کے مطابق 2025 میں پانی ختم ہوجائےگا،بابوسرٹاپ سے مشینری لے جاناممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ واپڈااوراین ایچ اے کے درمیان تال میل نظرنہیں آتا،آپ کی حکومت ہے،اداروں میں کوئی تعاون ہی نہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈیم کاکل تخمینہ 1450 ارب روپے ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے کبھی سوچاڈیم کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ہم نے کبھی نہیں کہافنڈزسے ڈیم بن جائےگالیکن مہم بن گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close