اسلام آباد

”چیف جسٹس شراب کی بوتلیں پکڑتا ہے لیکن وہ شہد کی بوتلوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے ؟“ چیف جسٹس نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اب تک کئی از خود نوٹس لئے اور مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔
انہوں نے کئی ہسپتالوں کے دورے کرنے کے علاوہ اس ہسپتال میں بھی چھاپہ مارا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل میمن زیر علاج تھے اوران کے کمرے میں شراب کی بوتلیں برآمد کی تھیں تاہم انکوائری میں بتایا گیا کہ ان بوتلوں میں شراب نہیں بلکہ شہد تھا۔

چیف جسٹس جب انگلینڈ گئے تھے تو اس دوران برمنگھم میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ ”آپ نے بہت اچھا عدالتی نظام بنایا ہے اور لوگ اس کی مثال دے رہے ہیں جبکہ ہم اوورسیز پاکستانی اس سے بہت خوش ہیں۔ لیکن ایک چیف جسٹس پاکستان میں کہیں شراب کی بوتلیں پکڑتا ہے لیکن جب انکوائری ہوتی ہے تو وہ شہد نکل آتا ہے، اس پر بتائیے کہ یہ نظام کیسے ٹھیک ہو گا ۔“

صحافی کے اس سوال پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ ان کیساتھ موجود لوگ یہ کہنے لگے کہ میڈیکل سے متعلقہ کوئی سوال ہے تو پوچھیں اور پھر ساتھ ہی اور کوئی سوال نہیں کہہ کر وہاں سے چلے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close