اسلام آباد

او بس بس بس۔۔۔“ وزیراعظم شیلٹر ہوم کے دورے پر پہنچے تو وہاں موجود ایک شخص نے ایسا کیا کام کر دیا کہ وزیراعظم اسے چپ کروانے پر مجبور ہو گئے؟ خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں قائم شیلٹر ہوم کے دورے پر پہنچے تو وہاں موجود ایک شخص نے ان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی تاہم رات کا وقت ہونے کے باعث وزیراعظم عمران خان مذکورہ شخص کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں قائم شیلٹر ہوم کے دورے پر پہنچے اور وہاں موجود لوگوں کیساتھ ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے شیلٹر ہوم میں دستیاب سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔

شیلٹر ہوم میں قیام پذیر افراد نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اقدام کی تعریف کی جبکہ ایک شخص نے فرط جذبات میں نعرے بازی شروع کر دی اور کہا کہ رب کعبہ عمران خان پر کرم کرے، وہ غریبوں کے مائی باپ اور ساتھی ہیں، عمران خان زندہ باد۔۔۔

وزیراعظم نے نعرے لگانے والے شخص کو خاموش رہنے کی تلقین کی کیونکہ وہاں موجود بہت سے لوگ سو رہے تھے اور یہی وزیراعظم بھی کہتے رہے کہ لوگوں کو آرام کرنے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close