اسلام آباد

کور کمانڈرز کانفرنس: دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 217 ویں کورکمانڈرزکانفرنس میں جیواسٹریٹیجک ماحول اور ملکی سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے اور مشرقی سرحدوں کی صورت حال بھی زیرغورآئی

اجلاس میں پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے اور مشرقی سرحدوں کی صورت حال بھی زیرغورآئی. ساتھ ہی ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اورافغان مفاہمتی عمل پربات چیت ہوئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ملک میں دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا.

شرکا کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی جاتی رہے گی.

یاد رہے کہ 28 دسمبر 2018 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی.

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی تھی، دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، خصوصی فوجی عدالتوں سے جرم ثابت نہ ہونے پر 2 افراد کو بری کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close