اسلام آباد

صدر عارف علوی نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹر اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر استعفیٰ منظور کرلیا۔کابینہ ڈویژن نے اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیش جاری کردیا جس کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر استعفیٰ منظور کیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن ان کے مستعفی ہونے کے اعلان کے ایک ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں نامزد اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائے جانے کے بعد 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اس کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close