اسلام آباد

نئی گنج ڈیم تعمیر کیس چیف جسٹس نے وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی گنج ڈیم تعمیر کیس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے نئی گنج تعمیر کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت نئی گنج ڈیم تعمیر سے متعلق مکمل شیڈول دے ،سیکرٹری پلاننگ نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری خزانہ کو ایکنک اجلاس جلد طلب کرنے کا کہا ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ معاملہ تو پھر ایکنک میں پھنس جائے گا،ڈیم سے متعلق بہت سی چیزیں فائنل ہو چکی ہیں ،چیف جسٹس نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ معاملہ میری موجودگی میں ہی حل ہو جاتا لیکن بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہے ،عدالت نے وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کو طلب کر لیا اور سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close