اسلام آباد

اسلام آباد: بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں رات گئے بارش ہوئی

اسلام آباد: راولپنڈی، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں رات گئے ہونے والی بارش کے باعث خنکی بڑھ گئی جبکہ مری اور گلیات میں آسمان سے روئی کے برستے گالوں نے ہر چیز کو حسین بنا دیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں مظفرآباد، کراچی، راولاکوٹ اور ایبٹ آباد نے رات گئے گئے ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب ناران، کاغان اور ٹھنڈیانی میں آسمان سے روئی کے برستے گالوں نے ہر چیز کو حسین بنا دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بونداباندی کا امکان ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close