Featuredاسلام آباد

طلباء ملک کو در پیش چیلنجز سے با خبر رہیں،میجر جنرل آصف غفور

نوجوان دشمن کی سازش ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نوجوان دشمن کی سازش ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘ طلباملک کو در پیش چیلنجز سے با خبر رہیں‘ دشمن قوتیں بذریعہ سوشل میڈیا نوجوان نسل کو ہدف بنا رہی ہیں۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلتستان یونیورسٹی سکردوکے طلبا اور اساتذہ کے وفد نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا۔ یونیورسٹی وفد نے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی ) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی کے وفد کو امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان دشمن کی سازش ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘ طلباملک کو در پیش چیلنجز سے با خبر رہیں۔ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی خاطر طلبہ اپنے کیرئیر پر توجہ مرکوز کریں۔ دشمن قوتیں ففتھ جنریشن وار میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو ہدف بنا رہی ہیں لیکن ففتھ جنریشن وار کے دور میں دشمن کے حربے ناکام بنانے پر نوجوانوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی کے وفد نے گلگت بلتستان میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر شکریہ اداکیا۔ وفد نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close