اسلام آباد

محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے، حکومت ذرائع

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ حکومت کی جانب سے سعودی شہزادے کو دورے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

حکومت ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلکس تعمیر کیا جائے گا، جب کہ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔

سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، جس میں اہم معاہدے کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close