اسلام آباد

مہمند ڈیم کاسنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ ایک مرتبہ بھر تبدیل

اسلام آباد: مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈیم کا سنگ بنیاد 17 جنوری کے بعد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر آبی وسائل نے وزیراعظم کو ڈیم کے سنگ بنیاد کے معاملے میں پائے جانے والے اختلاف رائے سے آگاہ کیا۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے بالکل تیار ہے، وزیراعظم آفس سے جب بھی کہا جائے گا ہم ڈیم کا سنگ بنیاد کروا دیں گے۔ واپڈا 2 فروری کو ہی مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنا چاہ رہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور فیصل واوڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا کہ 13 جنوری کو ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنا مناسب نہیں، وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو ہدایت کی کہ ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے، شفافیت کو یقینی بنانے کے بعد ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے ٹھیکے پر اٹھنے والے سوالات پر بریفنگ طلب کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد ہر صورت 13 جنوری کو رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ڈیم کے سنگ بنیاد کے حوالے سے پائے جانے والے اختلاف کے بعد تقریب دوسری مرتبہ ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close