Featuredاسلام آباد

داعش کے خطرے کے پیش نظر فوجی عدالتیں ضروری ہیں، سابق عسکری قیادت

اسلام آباد: سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان کے اعلیٰ سابق فوجی افسران نے کہا ہے کہ ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے تک فوجی عدالتوں کی موجودگی ضروری ہے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے دوران سابق فوجی افسران کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ داعش سمیت کئی دہشتگرد گروپوں سے خطرہ ہے، جنہیں ہلکا نہ لیا جائے، فوجی عدالتوں کے معاملہ پر سیاست نہ کی جائے، کیونکہ یہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

ویٹرنز آف پاکستان کے صدر جنرل (ر) علی قلی خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق عسکری قیادت نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بھاری قربانیاں دی گئی ہیں، ملک و قوم کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، فوجی عدالتیں پر امن شہریوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہورہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈمرل (ر) تسنیم، ا یئر مارشل (ر) مسعود اختر، بریگیڈیئر (ر) میاں محمود، بریگیڈیئر (ر) عربی خان، بریگیڈیئر (ر) سائمن شروف، کرنل (ر) ریاض جعفری، کرنل (ر) شمشیر عالم، کرنل (ر) دلیل خان، میجر (ر) فاروق حامد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close