اسلام آباد

وزیر اعظم پاکستان اور جان کیری کے درمیان اہم ملاقات

امریکی محکمہ خارجہ کےاعلامیےکےمطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، پاک امریکااسٹریٹجک ڈائیلاگ،دنیا کو درپیش موسمیاتی چیلیجزاور کشمیرو افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کوسراہا اور پاک فوج کے افسران کی شہادتوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسٹیٹ سیکرٹری جان کیری نے پاکستان کی معاشی بحالی پروزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی سے ملک مضبوط و مستحکم اور عوام خوشحال ہوتے ہیں جب کہ غربت کا تناسب بھی کم ہوتا ہے جس سے لوگوں کے دہشت گردی کی طرف مائل ہونے کے امکانات ک ہوجاتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران خطہ میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر جان کیری نے تشویش کا اظہارکیا۔

دو طرفہ گفت و شنید میں افغانستان کا موضوع بھی زیربحث آیا جس پر جان کیری نےافغان مہاجرین کی چالیس برس تک میزبانی کرنے پرپاکستان کوخراج تحسین پیش کیا اور افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مزاکرات کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو قابل ستائش جانا۔

دونوں رہنماؤں نے دنیا کے تیزی سے بڑھتے ماحولیاتی خدشات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے موسمیاتی تغیر میں میں تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے اُٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کے لیے تعاون کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close