اسلام آباد

نوازشریف کی العزیزیہ سزا معطلی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی متفرق درخواست منظور کر لی اور نوازشریف کی العزیزیہ سزا معطلی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا مصدقہ ریکارڈبھی طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف اور نیب اپیلوں کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے ،ڈویژن بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل اور معطلی کیس اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے متفرق درخواست دائر کی،درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی ،خواجہ حارث نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے اضافی دستاویزات ریکارڈپر لانے چاہتے ہیں ،نیب پراسیکیوشن نے دستاویزریکارڈپرلانے کی استدعاکردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close