اسلام آباد

ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی ممکن ہے

ایک بار پھر فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بحث شدت پکڑ چکی ہے ۔یہ واضح ہے کہ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی ممکن ہے اور صدارتی آرڈنینس سے یہ کام نہیں ہونے والا۔اراکین کی گنتی کو لے کر پارلیمنٹ اس حوالے سے منقسم ہے ۔پیپلز پارٹی اور قوم پرست جماعتیں کھل کر مخالفت کر رہی ہیں ۔ تا ہم ن لیگ گو مگو کا شکار ہے اور وہ اس حوالے سے کیا موقف اختیار کرے گی واضح نہیں ہے۔مگر ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی اس مسئلہ کو لے کر سب اپنے پتے کھیلیں گے ضرور ۔ظاہر ہے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جو دباؤ ہے اس میں کمی درکار ہے۔

تاہم ISPR کے ترجمان جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔ ہمیں پارلیمنٹ بتائے گی ہمیں کیا کرنا ہے۔ اس بیان کے بعد سارا دباؤ سویلین حکومت پر منتقل ہوگیا ہے ۔سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ھوتا اس حوالے سے پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی تو غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close