اسلام آباد

فلسطینی مفتی اعظم محمد احمد حسین پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فلسطین کے مفتی اعظم محمد احمد حسین پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ ملکی سیاستدانوں ،پارلیمانی رہنماﺅں اورمذہبی سکالرزسمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کر یں گے ۔ پاکستان آمد پر اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی نے فلسطینی مفتی اعظم کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ فلسطینی مفتی اعظم کا پاکستان پہلا دورہ ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مفتی اعظم بدھ کو ”میسج آف اسلام“کے نام پر ہونے والی کانفرنس میں بھی شریک ہو نگے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close