Featuredاسلام آباد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان، سعودی سفیر متحرک ہوگئے

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سعودی سفارتخانہ فعال ہو گیا۔ سعودی سفیر نے مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی سفیر کی اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے بھی ملاقات محمد بن سلمان کا استقبال تاریخی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امیر محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر تاریخی استقبال ہو گا، پاکستان سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، امیر محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان محبت، اخوت کی عملی مثال ہوگا، سعودی عرب سے ایمان، عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے، پاکستانی قوم اُمت مسلمہ کے نوجوانوں کے قائد امیر محمد بن سلمان کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سعودی عرب کا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دل و جان کی طرح ہیں، پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو بہت عزیز ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close